جنڈیال مندر کے خون خوار گدِھ
جنڈیال مندر چار اطراف سے گھنے جنگلوں میں گھرا تھا اور جنگلی حیات کی جنت سمجھا جاتا تھا۔
وہاں قریب سے ہی ایک پُر پیچ ندی گُذرتی تھی جس کے اطراف میں کثرت سے خودرو جھاڑیاں اُگی ہوئی تھیں اور آسمان سے باتیں کرتے ہوئے اونچے اونچے درخت تھے جن کی چوٹیوں پر اکثر گدِھ ٹولیوں کی صورت میں خاموش بیٹھے نظر آتے جو نہی انہیں قرب و جوار میں کہیں مردہ جانور کی بھنک پڑتی فوراً اُڑ کر پہنچتے اور