اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

پّلو میں بندھی ناکامی

پّلو میں بندھی ناکامی

ایک تو دبلی پتلی کمزور، وہ دُکھ کی ماری بے چاری - - -!!!
آج چاند رات کا دن تھا، وہ ڈورے جا رہی ہے ' گود میں بچہ ایک ہاتھ میں دو بچے دامن سے لپٹے وہ بچے لگ ہی نہیں رہے تھے،
گویا وہ مٹی کے کھلونے ہوں، نہ چہروں پہ کوئی تصور نا جسم پر گوشت کپڑے کیا تھے، چھچھڑے لٹک رہے تھے،
پّلو سے باندھے وہ پیشے جو بن مانگے کسی "دان سَور" نے اُسے خاموشی سے دے دیے تھے،
ساری توجہ اُس گانٹھ پر ڈالے بچوں سے بے نیاز فکروں سے دوبدو بس بازار کی سمت ڈورے جا رہی تھی