اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

فلیش بیک

فلیش بیک

آج دل کو عجیب ضد لگی ہے۔ کہتا ہے کہرے کے پار دیکھوں گا۔ دیکھ لے۔ مگر دھند چھٹے بھی تو سہی۔ یہ دھند کی چادر وقت نے تنی ہے۔ اسی لیے میرے اور میرے ماضی کے بیچ ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے میں ویڈیو گیم کھیل رہا ہوں۔ میں اپنے ارد گرد کھنچے ہوۓ حصار کو توڑنا چاہتا ہوں مگر وقت کمپیوٹر کے مکڑے کی طرح پھر جالا بن دیتا ہے۔