اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

شیطان

شیطان

سمعان پادری روحانیت کا عالم تھا اور لاہوتی مسائل کا بحر بیکراں،صغیرہ و کبیرہ گناہوں کا رمز شناس اوردوزخ،اعراف اور بہشت کےرازوں کا امین وہ شمالی لبنان کےایک ایک گاوں میں جاتا،وعظ کہتا اورلوگوں کو شیطانی پھندوں سےنکال کر ان کی ذہنی بیماریوں کا علاج کرتا تھا۔ اس کی ان کوششوں نے شیطان کو ان کا دشمن بنا دیا اور وہ شب و روز اس سے بر سر پیکار رہنے لگا۔