اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

خانم کونیکو یاما مورا

کونیکوکی ہجرت۔۔۔۔ لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

اُنہیں پتہ ہے کہ جنگ میں غذائی قلت کا اژدھا کیسے پھنکارتا ہے۔ وہ ایک بودایی خاندان میں پیدا ہوئیں تو اُن کی ماں اور باپ نے ان کا نام کونیکو رکھا۔ کونیکو ایک جاپانی لفظ ہے۔ جاپانی میں کونیکو یعنی وطن کی بیٹی۔ جاپان دنیا کی وہ پہلی جگہ ہے، جہاں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے۔ اسی لئے جاپان کو سرزمین خورشید بھی کہتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کی ایک خوفناک رات کا واقعہ ہے۔