اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/asrar-khudi

اسرار خودی

اسرار خودی

 

خاموشی اور سکون کی حالت میں تمہارا دل دن اور رات کے تمام رازوں سے واقف ہوسکتا ہے۔مگر تمہارے کان منتظر رہتے ہیں کہ تمھارے دل کا علم ان تک پہنچےتم چاہتے ہو کہ وہ راز جو تمھارے دل میں واضح رہتا ہے-الفاظ کے پیکر میں تمھارے کانوں تک پہنچےتم چاہتے ہوکہ اپنے تصور کے عریاں جسم سے اپنی انگلیوں کو مس کرسکواور بہتر ہے ایسا ہی ہوتمھاری روح کی گہرائی کا سرچشمہ ضرور ہے کہ لبریز ہو کر چھلکے

اور شور مچاتا ہوا سمندر کی طرف دوڑےتب سمندر کی بے پایاں گہرائی کے خزانے تمھاری آنکھوں کے سمانے روشن ہوجائیں گے

مگر نامعلوم خزانوں کو کسی ترازو میں تولنے کی کوشش نہ کرو۔اور نہ علم کی گہرائی کو لکڑی اور ڈوری کے پیمانے سے ناپنے کی کوشش کرو

اس لئے کہ تمھارے وجود معنوی ایک مندر ہےجوبےپایاں اور ناپید کنار ہے۔یہ نہ کہو کہ تم نے حق کو پالیا ہے۔بلکہ صرف یہ کہو کہ میں راستہ چلتے چلتے ایک جگہ اپنی روح سے دوچار ہوااس لئے کہ روح کے راستے بہت ہیں  اور وہ نہ ایک مقرر ہ راستے پر چلنے کے لئے مجبور ہےنہ جنگل کے ایک پودے کی طرح پابند ہے۔روح جب پھلتی اور پھولتی ہے تو اس طرح پھولتی ہے جس طرح ہزار پتیوں والا کنول۔

ملتے جلتے آرٹیکلز