اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/dard

درد

درد

 

تمھارا درد گویا اس صدت کے ٹوٹنے کی تکلیف ہے-جس کے اندر تمھارا فہم بند ہے

وہ ایک حیات اعلی ولادت کا دروازہ ہے۔جس طرح ضرور ہے کہ ایک پھل کا سخت چھلکا ٹوٹے تاکہ اس کا مخز باہر آسکے۔جس طرح ضروری ہے کہ شگوفے کا سینہ چاک ہوتاکہ پھول کی پتیاں باہر آسکیں۔اسی طرح ضروری ہے کہ تم بھی اپنے صدف کے ٹوٹنے کا دکھ برداشت کرو

اور اگر تمھارا دل اس قابل ہو کر زندگی کے روزانہ پیش آنے والے معجزوں کو دیکھ سکےتو تمھارے لئے تمھارا دکھ تمھاری مسرتوں سے کچھ کم دل نواز نہ ہوگااور دل کی فضا کے ان موسموں کو تم اس طرح قبول کرلوگے-جس طرح تم اپنے کھیتوں کے لئے موسموں کا تغیر پسند کرتے ہو۔ 

پس جب غم کا سخت اور تکلیف دہ موسم تم پر گزرے گا تو تم سنجیدگی اور استقامت کے ساتھ اپنی اس حالت کا مطالعہ کرو گےاور تمھارا بہت سا دکھ تمھارا اپنا انتخاب ہےاور در حقیقت ایک کڑوی دوا ہے جو تمھارے نفس خفی کے امراض کا علاج کرنے لئے تمھارا طبیب تمہیں پلاتا ہے۔

پس طبیب پر بھروسہ کرو ،اور اس کی دوا خاموشی اور سکون قلب کے ساتھ پی جاؤ۔

ملتے جلتے آرٹیکلز