اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/hawas-e-iqtdar

ہوس اقتدار

ہوس اقتدار

 

ایک دفعہ میں نے ایک انسانی سر اور  لوہے کے پائوں والا دیو دیکھا ، جو پیہم زمین کو کھاتا اور سمندر کو پیتا تھا، میں دیر تک اسے دیکھتا رہا، پھر میں اس کے قریب گیا اور پوچھا: کیا یہ تمہارے لیے کافی نہیں؟ تم کبھی سیر نہیں ہوئے؟ اور تمہاری پیاس کبھی نہیں بجھی؟

اور اس نے جواب دیا: ہاں! میں مطمئن ہوں، نہیں میں کھانے پینے سے اکتا گیا ۔ لیکن مجھے اندیشہ ہے، کہ کل میرے کھانے کے لیے نہ زمین باقی رہے گی اور نہ پینے کے لیے کوئی سمندر۔

ملتے جلتے آرٹیکلز