اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/is-k-dil-k-andr-sadi-yadi-ka

اس کے دل کے اندر ساڈی یاد کا روڑا رڑکا ہوگا۔

اس کے دل کے اندر ساڈی یاد کا روڑا رڑکا ہوگا

اس کے دل کے اندر ساڈی یاد کا روڑا رڑکا ہوگا​

ماہی بے آب کی مانند،تڑپا ہوگا،پھڑکا ہوگا​

شور شرابا کھڑکا وڑکا سن کر اس نے گیس لگایا​

یا بادل گرجا ہے اوپر یا بیگم کا کڑکا ہوگا​

سینے کی ہا نڈی کے اندر وکھری ٹائپ کی شوں شوں ہوگی​

ساڈے دل کی دال کے اوپر اس کے حسن کا تڑکا ہوگا​

خوش ہو کر دروازہ کھولا اگیوں میٹر ریڈر نکلا​

وہ سمجھی تھی کہ شائد آج بھی سامنے والا لڑکا ہوگا

ملتے جلتے آرٹیکلز