اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/ishaq-mein-nafa-ki-nuqsan-ki-esi-tesi

عشق میں نفع کی نقصان کی ایسی تیسی

عشق میں نفع کی نقصان کی ایسی تیسی

 

عشق میں نفع کی نقصان کی ایسی تیسی 

جیب و داماں کی گریباں کی ایسی تیسی

آپ کی زلف پریشان سے پریشان ہوں میں 

آپ کی زلف پریشان کی ایسی تیسی

سامنے عشق کی جھگی کے خدا شاہد ہے

حسن کے قصر کے ایوان کی ایسی تیسی

 ہم نے جو کی ہے ترقی تمھیں معلوم نہیں 

روس کی چین کی جاپان کی ایسی تیسی

قوم کے نام پیغام ہے غور سے سنو

چاۓ,سگریٹ کی پان کی ایسی تیسی

ملتے جلتے آرٹیکلز