اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/jis-ki-bi-ban-ai-humein-loot-rha-hey

جس کی بھی  بن آئی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

جس کی بھی بن آئی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

 

جس کی بھی بن آئی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

کہنے کو تو بھائی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

اب کس سے کریں جا کے لٹیرے کی شکایت

تھانے میں رسائی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

لوگوں کی بناتا ہے جو ہر روز حجامت

گو نام کا نائی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

رمضان  میں تاجر نے جو ہے لوٹ مچائی 

عید اس کے گھر ہے آئی ہمیں لوٹ رہا ہے

کرتا ہے کچہری میں جو چوروں کی وکالت

چوری سے سگائی ہے ہمیں لوٹ رہا ہے

وہ تاش کی بازی جو کلب گھر میں رہاہے

ہم تم اسے گھر بیٹھ کے کھیلیں تو جواء ہے

صاحب جو کہیں پی کے بہک جائے تو فیشن

جُمن جو کہیں پی کے نکل آئے نشہ ہے

ملتے جلتے آرٹیکلز