آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/justuju-e-sakoon
میری تھکی ہوئی آنکھیں متلاشی سکون ہے اور تنگ آیا ہوا دل اطمینان کا متجسس
جب نسیم سحر شرمیلی سرسراہٹ سے غنچوں میں سے گزرتی ہے تو نہ معلوم لہجہ سر گوشی میں ان سے کیا کہہ دیتی ہے کہ وہ فرطِ مسرت سے کھلکھلا اٹھتے ہیں ایک انداز بے خودی میں تالیاں بجانے لگتے ہیں۔اللہ مجھے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ شائد نسیمِ سحر نے ان سے کوئی راز کہہ دیا ہے۔انہیں امن و سکون کا پتی بتا دیا ہے۔لیکن جب یہی غنچے پھول بن جاتے ہیں حد سے زیادہ کل کر فضا میں منتشر ہوجاتے ہیں تو میری مایوسی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا آہ دل بے قرار و تشنہ سکون سمندری لہریں اک عالم بے تیازی میں آگے بڑھتی ہیں گردو پیش سے بے خبر قہقہے لگاتی ہوئی آگے جاتی ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ آشنائے سکون ہیں اور بہر اندوز راحت قلبی۔
لیکن معبود جب وہ ساحل سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جاتی ہیں۔ایک مشت خاک اور سمندری جاگ میں تبدیل ہو جاتی ہیںتو مجبورا مجھے اپنی رائے بدلنی پڑھتی ہے آہ ، وہ تو جان شیریں دے کر بھی سکون قلبی نہ پا سکیں ۔ دم واپسیں بھی تو انہیں طمانیت نہ نصیب ہوسکی۔روشن اور چاندنی راتوں میں چاند جب آہستہ آہستہ راستے طے کرتا ہے جیسے ملکہ فطرت آسمانی فضائوں کی سیر کر رہی ہو۔روح کی طرح مبارک اور نغمے کی طرح معصوم ماہ پوری شوخی پر ہوتا ہے تاحد امکان مسرور خندہ زن۔
گویا سکون قلب سے مالا مال ہے اور لطف حیات سے پوری طرح بہراندوز لیکن اسی سمے ،آہ اسی لمحے، اک لکہ ابرا سے نگاہوں سے پوشیدہ کردیتا ہے اور خلائے آسمان میں نہاں۔چاند کی تابانی غائب ہو جاتی ہےاور باندنی مفقود از نظر اس وقت میری ناکامی کی انتہا نہیں رہتی مالک،ماہ منور بھی تو سکون قلب سے محروم ہے۔
ارغوانی آسمان پر ستارے جگمگاتے رہتے ہیں طلوع آفتاب کی زیریں کرنیں احاطہ کائنات گھیر لیتی ہیں اور رو پہلی و قرمزی بادل صفحہ آسمان پر اس طرح اڑتے پھرتے ہیں جیسے سفید پروں والے فرشتے مصروف خرام ہوں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply