اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/kal-chodvein-rat-thi-abad-tha-kamra-tera

کل چودھویں کی رات تھی آباد تھاکمرہ ترا

کل چودھویں کی رات تھی آباد تھاکمرہ ترا

 

کل چودھویں کی رات تھی آباد تھاکمرہ ترا​

ہوتی رہی دھک دھک دھنا، بجتا رہا طبلہ ترا​

شوہر، شناسا، آشنا، ہمسایہ، عاشق، نامہ بر​

حاضر تھا تیری بزم میں ہر چاہنے والا ترا​

عاشق ہیں جتنے دیدہ ور، تو سب کا منظورِ نظر​

نتھا ترا، فجّا ترا، ایرا ترا، غیرا ترا​

اک شخص آیا بزم میں، جیسے سپاہی رزم میں​

کچھ نے کہا یہ باپ ہے، کچھ نے کہا بیٹا ترا​

میں بھی تھا حاضر بزم میں، جب تو نے دیکھا ہی نہیں​

میں بھی اٹھا کر چل دیا بالکل نیا جوتا ترا​

یہ مال اک ڈاکے میں کل دونوں نے مل کرلوٹا ہے​

انصاف اب کہتا ہے یہ، آدھا مرا، آدھا ترا

ملتے جلتے آرٹیکلز