آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/khawabon-ke-jazeery
سحر کے لجگے اور دھندلے سمے میں ہوا شور مچا رہی ہے اس کے لطیف جھونکوں سے پھولوں کی پتیوں پر شبنم کے قطرے اس طرح گرتے ہیں جیسے نو گرفتار عورس سحر کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے ہوں جو کائنات کی تجدید حیات ہیں اور دہر کی شادابی کا باعث درختوں کی آڑ سے آفتاب طلوع ہو رہا ہے اس کی دھندلی کرنوں نے تعاقب تاریکی شروع کردیا جیسے گناہ گاری کے اہر من کے پیچھے آسمانی فرشتے بھاگ رہے ہوں اس کے ناپاک وجود سے کائنات کو پاک کرنے میں کوشاں ہوں۔
سنہرے اور قرمزی بادل آسمان پر لہرا رہے ہیں وسیع خلائوں میں بار بار چکر کاٹتے ہیں جیسے مقدس روحیں مصروف گلگشت چمن ہوں فضائے لامحدود میں اڑ کر جو ئبار نور پھیلا رہی ہو۔
غنچے کھِل کھِل کر پھول بن رہے ہیں ان کی تیز اور سہانی خوشبو دور دور تک مہک رہی ہے۔جیسے کوئی جل پری مشکیں لباس میں ملبوس ہوائوں میں اڑ رہی ہو سب کو مدہوش اور سرشار کر رہی ہو۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply