اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/khud-khana-garam-ker-lo

خود کھانا گرم کر لو

خود کھانا گرم کر لو

 

میں ہوں جو ایک بیوی، چاہو جو کام کر لو
جب دیر سے آئے ہو، خود کھانا گرم کر لو

اب نیند ہے آنکھوں میں، سر ہے میرا بھاری
بڑھ جائے گی بات دونی، چاہو تو ختم کر لو

ہے رات پھر یہ ظالم، گردش میں ہیں تارے
غصہ نہ کرو مجھ پر، تھوڑی سی شرم کر لو
بے وقت ہوگا جھگڑا بن جائے گا جو فتنہ
تھوڑی سی سمجھ لے کر یہ فتنہ بھسم کر لو

آجاؤ جو سویرے سے، کھانا بھی ہوگا گرم تازہ
اب کھاناگرم کرلو، یا مجھ پر ستم کر لو

ایک ہاتھ میں انڈہ،نمک اور گھی لےلو
لےلو پیاز تھوڑی، تھوڑی سی نرم کرلو

جب دل میں جگہ ہوگی نقی، بات نرم ہوگی
تھوڑی بھی بڑی ہوگی، جو غصہ ہضم کرلو

ملتے جلتے آرٹیکلز