اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/khud-pasandi

خود پسندی

خود پسندی

خود پسندی

خود پسندی ایک ایسا کتا ہےجو بھونکتا کم اور کاٹتا ذیادہ ہے۔ اس لیے اس کی موجودگی کا احساس اس شخص کو کم ہی ہوتاہے جس نے اسے پال رکھا ہو۔ کتا اپنے مالک کا کتنا ہی وفادار کیوں نہ ہو، اس کی موجودگی اپنے مالک سے ایک پاک اور حلال جانور سے دور رکھتی ہے جس کا نام خلوص ہے۔اگر اسے خوشامد کی خوراک ملتی رہے تو یہ اور بھی طاقتور ہو جاتا ہے۔ وفادار ہونے کے ناطے کتے کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مالک اور اس کے گھر والوں کو نہ کاٹے اس لئے یہ صرف پڑوسیوں، رشتہ داروں اور عزیزو اقارب کو کاٹ کر ہی اپنا پیٹ بھرتا ہے۔یہ بھی ایک وجہ ہے کہ اس کے مالک کو لوگوں سے میل جول رکھنا پڑتا ہے۔ خود پسندی اور غرور میں صرف اتنا ہی فرق ہے کہ محاورہ غرور کے بارے میں کہا گیا ہے۔عام طور پر اصحابِ دانش نے تیراک کو ہی ڈبویا ہے اور اس کی وجہ اس کی وہ اضافی خوبی ہے جسے حوصلہ کہتے ہیں۔ خود پسندی کے کتے میں اگر حوصلہ بھی ہو تو یہ غرور کی منزل کو جا لیتا ہے جہاں اسے انعام سے نوازا جاتا ہے یعنی سر نیچا کر دیا جاتا ہے۔یہ ایک ایسا انعام ہے جو اکثر اس کتے کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اس کی موت پر ایک اور جانور جنم لیتا ہے جسے عاجزی کہتے ہیں یہ اپنا پیٹ خدا کے خوف سے بھرتا ہے۔اس کے منہ سے سُریلی آواز نکلتی ہے جو سننے والوں کے کانوں سے عزت کے نام سے داخل ہوکر سیدھی دل میں گھر کرتی ہے۔اس کے جسم سے احترام کی خوشبو نکلتی ہے جو آس پاس کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ یہ جانور اپنے مالک اور اس کے گھر والوں کے لئے راحت کا باعث ہوتا ہے۔

ملتے جلتے آرٹیکلز