اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/krakti-dhoop-mai-kujla-gaye

کڑکتی دھوپ میں کجلا گئے کیا تم نہ آئو گے

کڑکتی دھوپ میں کجلا گئے کیا تم نہ آئو گے

کڑکتی دھوپ میں کجلا گئے کیا تم نہ آئو گے

جہاں تم نے کہا ہم آگئے کیاتم نہ آئو گے

سحر سے دوپہر تک پان والے کی دکاں سے ہم

کوئی پچاس پتے کھا گئے  کیا تم نہ آئو گے

شبِ وعدہ قیامت سی قیامت ہے کہ رہ رہ کر

تمہارے چونچلے تڑپا گئے کیا تم نہ آئو گے

بخار و درد سر اسہال نزلہ  کھانسی و پیچش

مرض تو موسمی سب آگئےکیا تم نہ آئو گے

فراق و  درد کے بل ڈوزروں نے کر دیا پٹڑا

امیدوں   کی عمارت    ڈھاگئے کیا تم نہ آئو گے

وہ کچھ ٹیڈی  حسیں گزرے  ہیں مجھ کو گھورتے آذر

جگر میں آگ سی بھڑ کا گئے کیا تم نہ آئو گے

ملتے جلتے آرٹیکلز