آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/lamha-nishat-aageen
وہ پر کیف اور روح پرور لمحہ،خزاں کے دھندلے آسمان پر ستارے رقص کر رہے تھے۔چاند بادلوں سے آنکھ مچولی کھیل رہا تھا اور ہوا شرمیلی سرسراہٹ سے درختوں میں چھپی ہوئی چل رہی تھی جیسے کوئی معصوم جل پری جھجک جھجک کر آگے بڑھ رہی ہو۔
اف، وہ لمحہ کیف انگیز ،جو خواب کی طرح خوشگوار تھا اور موسیقی جیسا لطیف ،جھیل کے ساکت پانی پر چاندی ناچ رہی تھی۔ نیند کا فرشتہ اپنے سفید پر پھیلائے ہوئے تھا اور ہر چہار طرف ہلکی ہلکی مد ہوشی چھا رہی تھی۔جیسے کسی خواب آور نغمے کے زیر اثر کائنات بے خود ہو اور سرشار ہو۔
وہ لمحہ نشاط انگیز، جو تبسم جیسا خوبصورت تھا اور برق جیسا حسین ، جھاڑیوں میں کہیں کہیں جگنو چمک رہے تھے دور پام کے درختوں سے کوئل بار بار کوک رہی تھی۔ اس کی آواز موسم بہار کی پھوار کی طرح روح پر چھا جاتی ہو ا میں ارتعاش پیدا ہو رہا تھااور فضا میں مسلسل لرزش۔
جیسے ننھی ننھی بوندیں آبشار میں گر کر ہلکی ہلکی لہریں بناتی ہیں۔وہ لمحہ نشاط آگیں ،جو قوس و قزح کی طرح رنگین تھا اور شفق کی طرح دلفریب!
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply