آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/maa
دنیائے فردوس کے پُر مسرت ترانوں میں وہ کشش نہیں اور نہ بربط شیریں سے نکلے ہوئے پُر فضا نغموں میں وہ شیرنی ہیں پہاڑی جھرنوں کی سہانی آوازایسی مسرور کُن نہیں اور نہ ہی سمندری ہوائوں کے جلترنگ میں وہ لطافت ہے۔ماہ چہار دہم کی تابانی اس قدر پُر کیف نہیں اور نہ ہی حسین پھولوں کے حسن میں اس قدر دلکشی ہے۔کائنات کی دلفریبیاں اس پیارے نام کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اس کے تمام افسوں ماں مقدس تبسم کے آگے ہیچ ہیں اس ذرا نا چیز کی طرح جو مہر عالمتاب کا مقابلہ کرنے سے معذور ہے۔ دنیا کی تمام مستیں اس ایک لفظ میں مجمع ہیں اور تمام لطافتیں اسی میں پوشیدہ ،دہر کی تمام خوبیوں کا مجموعہ یہی مقدس ترین ہستی ہے اور محفل حیات کی آرائش جس کا وجود اس شیریں راگ سے کم نہیں جو سنسان اور تاریک رات میں سب کو متوجہ کر لیتا ہے۔ از سرنو تازگی حیات عطا کرتا ہے۔ماں ایک نعمت ہے اس کا نعم البدل ناممکن ہے۔قطعی ناممکن ،زمین کی گہرائیاں اس جواہر کو اگلنے کے ناقابل ہیں اور آسمان ایسا فرشتہ رحمت بھیجنے سے قاصر ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جو اس بے بہا نعمت سے مالا مال ہیں جن کے سروں پر ماں کا مقدس سایہ ہے اور اس کے میٹھے میٹھے سانسوں میں پوشیدہ جنت اور اس بد نصیب کا کیا ذکر جو اس مخزن لطف و کرم سے محروم ہے جس کی بہار حیات پر وقت سے پہلے خزاں نے غلبہ پا لیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply