اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/nara-zindabad-ka-sar-ho-gaya

نعرہ  زندہ باد کا سر ہو گیا

نعرہ زندہ باد کا سر ہو گیا

زندہ باد کا  سر ہوگیا

کام اپنا بندہ پرور ہوگیا

جو کمیٹی کا بھی ممبر ہو گیا

وہ بھی تقریبا منسٹر ہو گیا

اک ذرا افسر نے مونچھیں چھوڑ دیں

محکمہ سارا مچھندر ہو گیا

اس کی اردو میں تھی انگریزی بہت

لوگ یہ سمجھے کمشنر ہوگیا

آپ کچھ شرما کے لیڈر بن گئے

میں ذرا  گبھرا کے نوکر ہو گیا

جان ِ محفل تھا خدا بخشے ضمیر

اب تو اک عرصے سے شوہر ہو گیا

ملتے جلتے آرٹیکلز