آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/palu-me-bandhi-nakami
ایک تو دبلی پتلی کمزور، وہ دُکھ کی ماری بے چاری - - -!!!
آج چاند رات کا دن تھا، وہ ڈورے جا رہی ہے ' گود میں بچہ ایک ہاتھ میں دو بچے دامن سے لپٹے وہ بچے لگ ہی نہیں رہے تھے،
گویا وہ مٹی کے کھلونے ہوں، نہ چہروں پہ کوئی تصور نا جسم پر گوشت کپڑے کیا تھے، چھچھڑے لٹک رہے تھے،
پّلو سے باندھے وہ پیشے جو بن مانگے کسی "دان سَور" نے اُسے خاموشی سے دے دیے تھے،
ساری توجہ اُس گانٹھ پر ڈالے بچوں سے بے نیاز فکروں سے دوبدو بس بازار کی سمت ڈورے جا رہی تھی
بازار لگتے ہی عیش و عشرت کے سامان جلوہ سامانیاں بکھیر رہے تھے، بچے ہر اُس چیز کی طرف لپکتے جن کے آگے سے ماں انھیں جلدی سے کھینچ لے جاتی -
چھوٹا تنک گیا،
ہاتھ چھوڑ کر بھاگنے لگا ماں اُسے رندھی ہوئی آواز میں چلائی، وہ ایک جگہ رک جاتا اور وہیں سے کہتا
"___میں وہی جوتا لوں گا" -!!!
کبھی وہ خود پہ جھّلاتی کبھی بچوں کو سمیٹتی، کبھی چھوٹے کو سمجھاتی -!
" سُن تو میرے لال میں نا، کب بول رہی ہوں، پہلے کپڑے تو لے لینے دو، آگے اور بھی اِس سے اچھے جوتے ہیں -"
اُس کے پاس جنتی رقم تھی اُس سے پورے بچوں کے کپڑے تک نہیں آ سکتے تھے -
وہ تو سوچ رہی تھی،
کس کو مناؤں،
کیسے روکوں،
کس کو دلاؤں،
دس سالہ شنُو جو بڑی حساس تھی وہ اِن باتوں سے بےنیاز اُن بچوں کو دیکھ رہی تھی جو ڈھیر ساری تھیلیاں لئے خوشی خوشی اپنے ابّو کے ساتھ جا رہے تھے
(صبح عید تھی)
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply