اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/phool-ka-geet

پھول کا گیت

پھول کا گیت

 

میں وہ کلمہ ہوں، جسے فطرت نے اپنی زبان سے ادا کیا، پھر واپس لے کر اپنے دل کی تہوں میں چھپا لیااور اس کے بعد دوبارہ ادا کیا۔

میں وہ ستارہ ہوں ، جو نیلگوں خیمہ سے سبز بساط پر اترا۔

میں عناصر کا نور چشم ہوں  ، جس کا نطفہ رحم سرما میں قرار پایا ، جو بطن بہار سے پیدا ہوا ، جسے آغوش گرما نے پروان چڑھایا اور دست خزاں نے سلا دیا،

میں عاشقوں کا تحفہ ہوں۔

میں شادی کا تاج ہوں۔

میں زندہ کی طرف سے مردے کی خدمت میں آخری پیشکش ہوں۔

میں صبح سویرے  ، نور کی آمد آمد کے اعلان میں نسیم کا معاون ہوں اور شام کو اسے رخصت کرنے میں پرندوں کا شریک ۔

میں میدانوںمیں لہلہلا کر انہیں زینت بخشتا ہوں اور ہوا میں سانس لے کر اسے مہکاتا ہوں۔ میں نیند سے چمٹا ہوں اور رات کی بے شمار آنکھیں مجھ پر گڑ جاتی ہیں  اور بیداری کی طلب کرتا ہوں  تاکہ دن کی ایک آنکھ میں آنکھیں ڈال دوں۔

میں شبنم کی شراب  پیتا ہوں۔ کوئل کے نغمے سنتا ہوں  اور گھاس کی تالیوں پر ناچتا ہوں ۔ میں مشاہدہ نور  کے لیے ہمیشہ بلندی  کی طرف دیکھتا ہوں ، اپنے سائے پر کبھی نظر نہیں ڈالتا اور یہ حکمت ہے ، جسے انسان نے اب تک نہیں سیکھا!!

ملتے جلتے آرٹیکلز