اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/photostat-mehbooba

فوٹو اسٹیٹ محبوبہ

فوٹو اسٹیٹ محبوبہ

 

تو نے ٹھکرا دیا ہمیں جاناں

ہم بھی ایسی تری خبر لیں گے

بائیوٹیکنیک کی مدد سے ہم

اپنا دامن خوشی سے بھر لیں گے

یعنی تیرے بدن کے خلیے سے

اک حسینہ ’’کلون‘‘ کر لیں گے

وہ حسینہ جو خوش ادا ہوگی

زندگی میں بہار لائے گی

جاناں جاں تیری ہو بہو کاپی

میرے پہلو میں مسکرائے گی

وہ ہنسے گی تجھے رلائے گی

پھر تجھے کیسے نیند آئے گی

سوچ لے اب بھی وقت ہے

ملتے جلتے آرٹیکلز