آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/purani-motor
یہ چلتی ہے تو دو طرفہ ندامت ساتھ چلتی ہے
بھرے بازار کی پوری ملامت ساتھ چلتی ہے
بہن کی التجا ماں کی محبت ساتھ چلتی ہے
وفائے دوستاں بہر مشقت ساتھ چلتی ہے
بہت کم اس خرابے کو خراب انجن چلاتا ہے
عموماً زور دست دوستاں ہی کام آتا ہے
کبھی بیلوں کے پیچھے جوت کر چلوائی جاتی ہے
کبھی خالی خدا کے نام پر کھچوائی جاتی ہے
پکڑ کر بھچی جاتی ہے جکڑ کر لائی جاتی ہے
وہ کہتے ہیں کہ اس میں پھر بھی موٹر پائی جاتی ہے
اذیت کو بھی اک نعمت سمجھ کر شادماں ہونا
تعال اللہ یوں انساں کا مغلوبِ گماں ہونا
بہ طرز عاشقانہ دوڑ کر بے ہوش ہو جانا
بہ رنگ دلبرانہ جھانک کر روپوش ہو جانا
بزرگوں کی طرح کچھ کھانس کر خاموش ہو جانا
مسلمانوں کی طرح دفعتا پر جوش ہو جانا
قدم رکھنے سے پہلے لغزش مستانہ رکھتی ہے
کہ ہر فرلانگ پر اپنا مسافر خانہ رکھتی ہے
دم رفتار دنیا کا عجب نقشہ دکھائی دے
سڑک بیٹھی ہوئی اور آدمی اڑتا دکھائی دے
نظام زندگی یکسر تہ وبالا دکھائی دے
یہ عالم ہو تو اس عالم میں آخر کیا دکھائی دے
روانی اس کی اک طوفان وجد و حال ہے گویا
شکستہ ساز میں بھی محشر نغمات رکھتی ہے
توانائی نہیں رکھتی مگر جذبات رکھتی ہے
پرانے ماڈلوں میں کوئی اونچی ذات رکھتی ہے
ابھی پچھلی صدی کے بعض پرزہ جات رکھتی ہے
غم دوراں سے اب تو یہ بھی نوبت آ گئی، اکثر
کسی مرغی سے ٹکرائی تو خود چکرا گئی، اکثر
ہزاروں حادثے دیکھے زمانی بھی مکانی بھی
بہت سے روگ پالے ہیں ز راہ قدردانی بھی
خجل اس سخت جانی پر ہے مرگ ناگہانی بھی
خداوندا نہ کوئی چیز ہو اتنی پرانی بھی
کبھی وقت خرام آیا تو ٹائر کا سلام آیا
تھم اے رہ رو کہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply