اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/qurbani-ka-baqra

قربانی کا بکرا

قربانی کا بکرا

 

اگر بکرے کی قربانی کی خواہش دل میں پلتی ہے

گرانی کی چھری انسان کی گردن پہ چلتی ہے

کہا اک بکرے والے نے یہاں یہ ہوپ کافی ہے

کراچی میں کمانے کے لئے اسکوپ کافی ہے

ہم آہندہ برس بھی شان و شوکت سے گزاریں گے

کہ ہم اس شہر کے بکروں کی ایسی کھال اتاریں گے

اب انسانوں میں بھی مل جائیں گے کچھ بیش و کم بکرے

یہاں تاجر قصائی ہو گئے ہیں اور ہم بکرے

اب انسانوں پہ بکرے  فوقیت پانے لگے یارو

کہ بکرے روٹیاں اور گھاس ہم کھانے لگے یارو

چھرے  بکروں پہ مت پھیرو یہ بکرے اتفاقی ہیں

ابھی دنیا میں کچھ  بکرا صفت انسان باقی ہیں

ہماری قوم کا ہر فرد قربانی کا بکرا ہے

یہاں عورت کے ہاتھوں مرد قربانی کا بکرا  ہے

جو قربانی کے قابل ہیں فقط دو چار بکرے ہیں 

ترنم ساز ہیں سب سے بڑے فنکار بکرے ہیں

اگر فنکار بکرا ہو تو یہ گانا سنائے گا

"ہمارے دل سے مت کھیلوں  کھلونا ٹو ٹ جائے گا"

ملتے جلتے آرٹیکلز