اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/raqs-e-qaynat

رقص کائنات

رقص کائنات

 

ایک رقاصہ سامان طرب کے مکمل التزام کے ساتھ پر کشا کے شہزادے  کے حضور میں حاضر ہوئی ۔۔۔ بازیابی پر اس نے اپنا رقص اس انداز سے پیش کیا کہ اس کے بدن کی ہر جنبش ،شہنائی ، بربط اور چھ تارا ہر ساز کے ساتھ ہم آہنگ تھی!

اس نے شعلوں کا ناچ پیش کیا۔ تلواروں اور ہلموں کا رقص دکھایا اور پھر وہ زمان و مکان  اور ستاروں کی گردش بن کر تھرکنے لگی۔۔۔۔۔ اور آخر میں اس نے پھولوں کا رقص پیش کیا، پھول جنہیں آندھی اپنی لپیٹ میں لئے اڑ رہی ہو!!۔

رقص  کے بعد وہ شہزادے کے تحت کے سامنے کھڑی ہوگئی۔۔۔۔ سرنگوں اور دست بستہ ۔۔۔ شہزادے نے رقاصہ کو اپنے قرب کا فخر بخش کر اس کو مخاطب کیا۔ اے خوبصور ت عورت اے زید و مسرت و رعنائی تو نے یہ جادو کہاں سے سیکھا ہے۔۔۔  تو نے اپنے ترنم اور تناظم سے تو عناصر کو بھی مسخر کر لیا ہے!۔

رقاصہ دو زانوں ہو کر بولی: اے جلیل و القدر شہزادے مجھے یہ تاب کہاں کے میں تیرے سوالوں کا جواب دے سکوں ۔۔۔ لیکن  میں اتنا ضرور جانتی  ہوں کہ اگر فلسفی کی روح  اس کے دماغ میں شاعر کی اس کے دل میں ہوتی ہے اور مغنی کی اس کے گلے میں ،تو رقص کی روح اس کے روئیں روئیں میں پھڑکتی ہے۔

ملتے جلتے آرٹیکلز