اُردُولُغت

اردو ذخیرہ الفاظ

آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ

https://www.urdulughat.pk/Post/shah-e-urdoos

شاہ اردوس

شاہ اردوس

 

ایک دفعہ اردوس کے زعما بادشاہ کے حضور پیش ہوئےاور اس سے درخواست کی کہ وہ اپنی مملکت میں ایک ایسا فرمان جاری فرمائے جس کی رو سے رعایا کے لیے تمام قسم کی شرابیں اور دیگر منشیات ممنوع قرار دی جائیں۔

لیکن بادشاہ نے ان کی طرف کوئی توجہ نہ دی  اور ہنستا ہوا وہاں سے چلا گیا۔ تب شہر کے زعما مایوس ہو کر وہاں سے لوٹے۔

محل کے دروازے پر وہ حاجب سے ملے اور حاجب نے معلوم کیا کہ انہیں کچھ رنج ہے۔ اور وہ ان کے معاملے کی طے تک پہنچ گیا۔

پھر اس نے کہا :حالت قابل رحم ہے میرے دوستو۔لیکن اگر تم بادشاہ کو ایسی  حالت میں ملتے جبکہ  وہ نشہ میں چور ہوتا تو وہ تمہاری درخواست ضرور قبول کر لیتا۔

ملتے جلتے آرٹیکلز