آن لائن اردو لغت مفصل تلاش کے ساتھ
https://www.urdulughat.pk/Post/zindagi
زندگی نے مجھے جوانی کے پہاڑ کے دامن میں کھڑا کر دیا، اور پیچھے کی طرف اشارہ کیا، میں نے مڑ کر دیکھا تو ایک عجیب و غریب وضع کا شہر نظر آیا، جو ایک ہموار زمین کی چھاتی پر آباد تھا۔ اس شہر میں مختلف قسم کی پرچھائیاں اور رنگ برنگ کے بخارات گردش کر رہے تھے ، اور اس پر ایک ایسی لطیف کہر کی نقاب پڑی تھی جو قریب تھا کہ اسے نگاہوں سے اوجھل کر دیتی۔
میں نے پوچھا: زندگی کیا ہے!
اس نے کہا: غور سے دیکھو! یہ دیار ماضی ہے!
میں نے غور سے دیکھا تو مجھے نظر آیا : اعمال کے مدارس نیند کے بازوئوں تلے دبے دیووں کی طرح بیٹھے ہیں۔اقوال کی مسجدیں مایوسی کی چیخیں مارتی اور امید کے راگ گاتی اس کا طواف کر رہی ہیں۔ مذہب کے ہیکللوں کو کبھی یقین تعمیر کرتاہے اور شک دار تیاب ڈھا دیتا ہے۔افکار کے مینار آسمان کی طرف اس طرح بلند ہیں ، گویا بھیک منگوں کے ہاتھ ہیں۔امیدوں کے راستے اس طرح پھیلتے چلے گئے ہیں جیسے ٹیلوں کے درمیان دریا ، اسرار کے خزانے جن کی خفاظت راز دار کر رہی تھی شوق دریافت کے ڈاکوئوں نے لوٹ لئے ہیں ، سبقت و پیش قدمی کے قلعوں نے جنہیں شجاعت نے بنایا تھا ، خو ف و ہراس نے شگاف ڈال دیے ہیں۔ خوابوں کے محل جنہیں راتوں نے سجا دیا تھا، بیداری نے ویران کر دیے ہیں، چھوٹی چھوٹی جھونپڑیاں کمزور کا مسکن ہیں۔تنہائی کی یونیورسٹیوں میں افکار ذات براجمان ہے۔، علوم و فنون کی محفلیں جنہیں عقل نے روشن کیا تھا جہل کے ہاتھوں تاریک ہوگئی ہیں، محبت کے شراب خانوں میں عاشق بے ہوش پڑے ہیں اور غفلت و بے خبری ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔ انسانی عمر کے اسٹیج پر ، جو کبھی زندگی کے ڈراموں کی نمائش کے لیے وقف تھا، موت نے آکر اپنی ٹریجڈی ختم کر دی ہے!
یہ دیار ماضی ہے، جو دور بھی ہے اور نزدیک بھی ۔۔۔۔۔ نگاہوں کے سامنے بھی ہے اور ان سے روپوش بھی۔
زندگی نے قدم اٹھایا اور کہنے لگی: بس اب اٹھو ! بہت دیر ہوگئی!!!
میں نے پوچھا : زندگی اب کہاں کا ارادہ ہے؟
اس نے جواب دیا مستقبل کے شہر کا!!!
میں نے درخواست کی : تھوڑی دیر اور تھم جا !! کہ میں چلتے چلتے تھک گیا ہوں ، چٹانوں نے میرے پائوں کو زخمی اور دشوار گزار راستوں نے میری قوتوں کو مضحمل کر دیا؟
زندگی نے جھنجلا کر کہا: اٹھ اور چل ٹھہرنا بزدلی ہے اور دیار ماضی کو دیکھنا جہالت!۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
3 Comment
Fletch Skinner
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyHans Down
Dropped a clanger up the kyver easy peasy vagabond victoria sponge Charles tinkety tonk old fruit argy.!
ReplyChauffina Carr
Cuppa the bee's knees the full monty bloke cockup pear shaped bubble and squeak lavatory naff, chip shop bodge burke do one have.!
Reply